بنٹوال:16/جون (ایس اؤنیوز)کلڈکا اور ملکار میں ہوئے چاقو حملے اور کلڈکا میں بھڑکے فرقہ وارانہ فساد کے متعلق بنٹوال شہری پولس تھانے میں کل 10کیس درج کئے گئے ہیں اور اس سلسلے میں پولس نے کل 18افراد کو گرفتار کرنےکے بعد عدالت میں پیش کیا ہے۔
بنٹوال شہری پولس تھانہ ایس آئی ، اے کے رکشھت نے آئی پی سی دفعہ 143 ،147 ،148 ،504 ،333 ،324 ،353 ،427 ،153(اے)، 149کے تحت دائر کئے گئے مقدمات کے تحت اسماعیل، محمد قمال ، محمد امتیاز، زین الدین ، جعفر، ضمیر، محمد صمد، آصف، جنید کو گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا تو انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔ صمد کی طرف سے دی گئی شکایت کے مطابق آئی پی سی کی دفعہ 341،324،504،34کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اسی طرح سراج الدین کی شکایت کے تحت آئی پی سی دفعہ 143،147،148،504،324(اے )153، 149کے طورپر کیس درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں پردیپ، پرکاش، کرن ، گنیش کے ، لتیش، پرکاش، جگدیش، کومان لکشمن کو گرفتارکرنے کے بعد عدالت میں حاضر کیا گیا جہاں انہیں عدالتی تحویل میں دیا گیا۔ابراہیم خلیل کی شکایت، رتنا کر شٹی کی شکایت ، پون راج کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف دفعات کے مطابق کیس درج کرلئے گئے ہیں۔ کلڈکا شری رام مندر کے صدر آر چنپا کوٹیان کی شکایت کے مطابق بھی کئی دفعات کے تحت کیس درج کرلیا گیا ہے۔ کلڈکا محی الدین جمعہ مسجد کے صدر حاجی ، جی ابوبکر کی شکایت،تارا ناتھ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے بھی کیس درج کرلئے گئے ہیں۔ اسی طرح وٹلا پولس تھانہ ایس آئی دھنجیا کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے مقامی پولس نے بھی کیس درج کرلئے ہیں۔